پاکستان
16 مارچ ، 2012

چارسدہ اور نوشہرہ کے سیلاب متاثرین کیلئے یورپی یونین کی امداد

چارسدہ اور نوشہرہ کے سیلاب متاثرین کیلئے یورپی یونین کی امداد

پشاور… یورپی یونین نے چارسدہ اورنوشہرہ کے سیلاب متاثرین کے لئے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے ٹریکٹزر اورزرعی آلات سینئرصوبائی وزیربشیر احمد بلورکے حوالے کردیے۔ ٹریکٹرز اورزرعی آلات سینئروزیرکو دینے کی تقریب سول سیکریٹریٹ پشاور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پریورپی یونین اوربین الاقوامی تنظیم ورلڈ وژن کے نمائندے اورنوشہرہ اورچارسدہ کے ضلعی حکام بھی موجود تھے۔ یورپی یونین کے تعاون سے ان اضلاع کے بارہ بارہ یونین کونسلز میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے 262 واٹرپمپ اوربیت الخلاوٴں کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ یورپی یونین نے اس موقع پر136 ملین روپے کے مزید منصوبے شروع کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔سینئرصوبائی وزیربشیراحمد بلور نے یورپی یونین اورورلڈ وژن کے تعاون کا شکریہ اداکرتے ہوئے اس اقدام سے چارسدہ اورنوشہرہ کے سیلاب متاثرین کے مسائل کم ہونے کی توقع کا اظہارکیا۔

مزید خبریں :