16 مارچ ، 2012
کابل… افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک گھر پر ہیلی کاپٹر گرنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ کابل پولیس چیف محمد ایوب سالنگی کے مطابق ضلع Bagramiمیں ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر میں گرتے ہی آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ نیٹو فورسز کے ترجمان کے مطابق انہیں ہیلی کاپٹر حادثے کی اطلاع ہے تاہم یہ معلوم کیا جارہاہے کہ کیا یہ فوجی ائیر کرافٹ تھا۔