16 مارچ ، 2012
ڈھاکا…ایشیا کپ کرکٹ کے ایک میچ میں بنگلا دیشی کپتان مشفق الرحیم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے چوتھے میچ کیلئے بھارتی ٹیم مہندرا سنگھ دھونی، سچن ٹنڈولکر، گوتم گمبھیر، ورات کوہلی، روہیت شرما، سریش رائنا، رویندر جدیجا، عرفان پٹھان ، روی چندرن ایشوین، پراوین کمار اور اشوک دندا پر مشتمل ہے جبکہ بنگلا دیشی ٹیم میں مشفق الرحیم، تمیم اقبال، محمد ناظم الدین، ظہورالاسلام، شکیب الحسن، محمد محمود اللہ، ناصر حسین، مشرفی مرتضیٰ، عبدالررزاق، شفیع الاسلام اور شہادت حسین شامل ہیں۔بھارت نے اپنے پہلے میچ سری لنکا کو 50 رنز سے شکست دی تھی، اسے فائنل میں پہنچنے کیلئے ایک میچ میں کامیابی کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان بنگلا دیش اور سری لنکا کو ہراکر پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔