دنیا
16 مارچ ، 2012

سوئفٹ کا کل سے ایرانی بینکوں کو اپنے نظام سے منقطع کر نے کا اعلان

 سوئفٹ کا کل سے ایرانی بینکوں کو اپنے نظام سے منقطع کر نے کا اعلان

تہران… عالمی سطح پر بینکوں کے لین دین کے نگراں ادارے سوئفٹ کل سے ایرانی بینکوں کو اپنے نظام سے منقطع کر نے کا اعلان کیاہے۔بیلجئیم میں قائم بین الاقوامی بینک کاری کے نظام سوئفٹ یا سوسائٹی فار ورلڈ وائڈ انٹربینک فنانشل ٹیلی کمیونیکیشن کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر تقریباً تمام بینکوں کے لین دین کا عمل کنٹرول ہوتا ہے۔۔بینکاری نظام سے ایران کو باہر نکالنے کا فیصلہ یورپی اتحاد کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیاں کے نفاذ کے بعد ہوا ہے۔ اس اقدام سے ایران کے لئے ملک سے باہر سرکاری بینکوں سے رقم کا لین دین کرنا تقریباً ناممکن ہو جائے گا۔فیصلے سے جہاں ایران کی تیل کی صنعت کو نقصان پہنچیگا وہیں بیرون ملک مقیم ایرانی شہریوں کو بھی اپنے ملک رقم بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں :