کھیل
16 مارچ ، 2012

ایشیا کپ: بھارت کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 290 رنز کاہدف

ایشیا کپ: بھارت کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 290 رنز کاہدف

میرپور (بنگلہ دیش) … ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 290 رنز کا ہدف دیا ہے، بھارتی اسٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر انٹرنیشنل کرکٹ کی 100 ویں سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میر پور میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ پر 289 رنز بنائے۔ ان کی پہلی وکٹ 25 رنز پر گری جب گوتم گمبھیر 11 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے تاہم بعد میں لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے 114 رنز بنا کر اپنے کیریئر کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، انہوں نے اننگز میں 12 چوکے اور ایک چھکا لگایا، وہ مشرفی مرتضیٰ کی گیند پر مشفیق الرحیم کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے۔ویرات کوہلی 66 اور سریش رائنا 51 رنز بنا کر دیگر نمایاں بیٹسمین رہے۔ کپتان مہندرا سنگھ دھونی 21 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے مشرفی مرتضیٰ نے 2، شفیع الاسلام اور عبدالرزاق نے ایک ایک وکٹ لی

مزید خبریں :