17 مارچ ، 2012
اسلام آباد… اسلام آباد میں اسامہ بن لادن کے گرفتار اہل خانہ آج پھر عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔ اسامہ کے اہل خانہ کے خلاف قانونی دفعہ 212، 419، 109 ، 14 آر ڈبیلو، 13 فارنرز ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں اور انہیں ایف آئی اے کے اسپیشل یونٹ نے اپنی گرفتاری میں رکھا ہوا ہے۔ اسامہ بن لادن کی بیواوٴں میں شائم شریف عرف ام خالد، خائدہ صابر عرف ام حمزہ اور ایمن احمد ، بیٹیوں میں مریم، ثمینہ اور دیگر 9 کمسن بچے بھی گرفتار ہیں ۔ اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کو رکھے جانے والے گھر کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے اور انہیں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی نگرانی میں اسلام آباد کے ایک گھر میں رکھا گیاہے۔