17 مارچ ، 2012
ہنگو …ہنگو کے علاقہ دوآبہ میں بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔ ہنگو پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بم ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق 8 کلو وزنی بم دوآبہ کے علاقہ میں سڑک کنارے نصب کیاگیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقامی افراد نے پولیس کو بم کی موجودگی کی اطلاع دی۔ جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے بم کو ناکارہ کردیا گیا ہے۔