17 مارچ ، 2012
لاہور … پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما راجا ریاض احمد اور ان کے ڈاکو مالکوں کو نہ تو آئندہ اقتدار ملے گا اور نہ ہی وہ سیاست کے قابل رہیں گے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حوالے سے کافی سخت زبان استعمال کی تھی، جس پر ردعمل میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ راجا ریاض کی پریس کانفرنس ان کے ذہنی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے جبکہ زرداری اور ان کے گماشتوں کا سورج غروب ہو رہا ہے۔