02 ستمبر ، 2013
ممبئی…این جی ٹی…شاہد کپور ایک بار پھر سلور اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہوگئے ہیں جن کی الیانا ڈی کروز کیساتھ نئی رومانٹک کامیڈی فلم"پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو"کیلئے راک اسٹار گرل نرگس فخری کے آئٹم سونگ کی وڈیوکے علاوہ نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا ہے۔ارشاد کامل کے تحریر کردہ "چل دھتنگ ناچ"کے بولوں پر مبنی اس گانے کونقاش عزیز اور شیفالی الوئرس کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں نرگس فخری تھیٹر میں شاہد کپور کیساتھ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں جبکہ گانے سمیت فلم کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے۔رائٹر وہدایتکار راجکمار سنتوشی کی اس فلم کو سدھارتھ رائے کپور،رونی اسکریو والااور رمیش تروانی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس میں شاہد اور الیانا کیساتھ درشن جری والا،پدمنی کولہاپوری اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ راک اسٹار ہیروئن نرگس فخری آئٹم سونگ میں بحیثیت مہمان اداکارہ جلوہ گر ہوئی ہیں۔فلم میں شاہد کپور پولیس انسپکٹر وشواس راؤکی خاکی وردی میں نظر آرہے ہیں جودراصل ایک اداکار ہے اور پولیس والے کا رول نبھارہا ہے۔ہلکے پھلکے ایکشن، کامیڈی اوررومانس سے بھرپور یہ فلم رواں سال20ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔