20 جنوری ، 2012
نیشاپور … ایران کے شہر نیشاپورمیں 5.5 کی شدت کے زلزلے کے بعد کئی عمارتوں اور مکانات کا نقصان پہنچا، جبکہ 100افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق مشہد شہر سے 1سو کلومیٹر کے فاصلے پر نیشابور کے علاقے میں 5.5 کی شدت کا زلزلہ محسوس ہوا۔شدید نوعیت کے اس زلزلے کے نتیجے میں 100 افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔زلزلے کا بڑا جھٹکا 7 سیکنڈز تک محسوس کیا گیا، جس کے بعد 20 چھوٹا کم نوعیت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔