پاکستان
19 مارچ ، 2012

اسلام آباد میں ہوٹل کے اسٹور سے2ملازمین کی لاشیں برآمد

اسلام آباد میں ہوٹل کے اسٹور سے2ملازمین کی لاشیں برآمد

اسلام آباد … اسلام آباد کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے دو ملازمین ،بظاہر دم گھٹنے سے دم توڑ گئے، پولیس لاشوں کا پوسٹمارٹم کرارہی ہے ۔ اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ کے حکام نے بتایاہے کہ ریڈ زون میں واقع ہوٹل کی انتظامیہ نے آج دو قریب المرگ افراد کو اسپتال بھجوایا، بتایا گیا ہے کہ دونوں افراد طاہر نقاش اور راجا یاسرہوٹل کے ملازم تھے اور وہ ایک اسٹور روم سے نازک حالت میں ملے ، پولیس نے بھی واقعہ کی تفتیش شروع کردی جبکہ اسپتال ترجمان کے مطابق ، دونوں کی موت بظاہر گیس لیکیج کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہوئی۔

مزید خبریں :