15 ستمبر ، 2013
ممبئی …برصغیر پاک وہند کے عظیم اداکار اور عہدساز ہیرو یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو اتوار کی شام دل کادورہ پڑنے کے بعداسپتال منتقل کردیاگیا ہے،بھارتی ٹی وی ذرائع کے مطابق دلیپ کمار کو ممبئی کے مشہور لیلا وتی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے انکا مکمل معائنہ کیا ہے اور علاج جاری ہے۔واضح رہے کہ نوے سالہ دلیپ کمار نے 1944میں اپنی پہلی فلم جوار بھاٹا میں کام کیا تھا،وہ 1998میں قلعہ فلم کے بعد سے فلمی دنیا میں غیر متحرک ہیں۔