پاکستان
19 مارچ ، 2012

لاہور:ریلوے ملازمین کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

لاہور… لاہورمیں ریلوے ملازمین نے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا اور ڈی ایس ریلوے کے دفاترکی تالہ بندی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر 21 مارچ تک ان کے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو ریل کا پہیہ جام کر دیا جائے گا۔ ریل مزدور اتحاد کے زیراہتمام مظاہرے میں ریلوے ملازمین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ انہوں نے ڈی ایس آفس تک ریلی نکالی اور ڈی ایس آفس کو تالے لگا دیئے۔ ریل مزدور اتحاد کے رہنما شیخ انور کا کہنا تھا کہ ریلوے انہیں ٹریولنگ الاوٴنس، گریجویٹی اور جی پی فنڈز کی مد میں بقایا جات ادا نہیں کر رہی۔ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو 21 مارچ کے بعد ریل کا پہیہ جام کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :