پاکستان
19 مارچ ، 2012

کوئٹہ:مغوی وکیل کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج

کوئٹہ… مغوی وکیل امیر حمزہ شاہوانی کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان بار کونسل اور جمعیت لائرز فورم کی جانب سے وکلاء کی جانب سے عدالتی کاروائی کی بائیکاٹ کیا گیا۔ امیر حمزہ شاہوانی ایڈووکیٹ کو پانچ روز قبل کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون سے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیاتھا، اس واقعہ کے خلاف ، بلوچستان بار کونسل اور جمعیت لائرز فورم نے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کا اعلان کیا جس پر وکلا آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، صدر جمعیت لائرز فورم قاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ امیرحمزہ شاہوانی کا اغواء قابل مذمت ہے، انہیں فوری بازیاب کرایا جائے،اس حوالے سے انہوں نے تمام وکلاء تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ مغوی وکیل کی بازیابی کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔

مزید خبریں :