پاکستان
20 جنوری ، 2012

کراچی:لیاری سے ایک شخص کی لاش برآمد

کراچی … کراچی کے علاقے لیاری سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ،جسے پولیس کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے کلری کی حدود ماڑی پور روڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے نامعلوم افراد نے گولیاں مار کے قتل کیا ہے۔ لاش کے قریب ہی سے ایک موٹر سائیکل،ایک ٹی ٹی پستول اور تین موبائل فون بھی ملے ہیں تاہم مرنے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔ گزشتہ روزاورنگی ٹاوٴن سیکٹر 10 میں دو ملزمان نے فائرنگ کرکے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کے سب انسپکٹر کو قتل کردیا تھا۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ بھی زخمی ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :