Time 15 نومبر ، 2024
پاکستان

پاور کمپنیوں کیخلاف انکوائری، ملکی بڑے کاروباری ادارے کے مالک کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 

پاکستان کے ایک بڑے کاروباری ادارے کے مالک شاہد عبداللہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شاہد عبداللہ لاہور ائیرپورٹ سے بیرون ملک جارہے تھے جنہیں روک دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد عبداللہ کا نام بیرون ملک جانےسے روکے جانے والی فہرست میں شامل تھا۔

ذرائع کے مطابق شاہد عبداللہ کے خلاف ایف آئی اے پاور کمپنیوں کے معاملات پر انکوائری کر رہا ہے، ایف آئی اے چند بڑی بڑی پاور کمپنیوں کے معاملات پر انکوائری کررہا ہے۔

دوسری جانب قریبی ذرائع شاہد عبداللہ کا کہنا ہے کہ کاروباری معاملات صاف ستھرے ہیں، کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا،انکوائری میں تمام معاملات بتائیں گے اور سامنے لائیں گے۔

مزید خبریں :