15 نومبر ، 2024
پاکستان میں گزشتہ7 سال میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں کمی آگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں 2017 میں خواجہ سراؤں کی تعداد 21 ہزار 774 تھی تاہم 2023 تک خواجہ سراؤں کی تعداد 20 ہزار 331 رہی۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ سات سالوں میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں 1443کمی آئی۔
ادارہ شماریات نے بتایاکہ 2023 مردم شماری کے مطابق پنجاب میں خواجہ سراؤں کی تعداد 13ہزار 957 اور سندھ میں 4 ہزار 222 رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق خیبرپختونخوا میں خواجہ سراؤں کی تعداد 1117، بلوچستان میں 765 اور اسلام آباد میں 270 رہی۔