پاکستان
19 مارچ ، 2012

لاہور:شفاف حج پالیسی کی تشکیل، درخواست پر کارروائی ملتوی

لاہور:شفاف حج پالیسی کی تشکیل، درخواست پر کارروائی ملتوی

لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے شفاف حج پالیسی کی تشکیل اور عازمین کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے دائر درخواست پر مزید کارروائی اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ عدالت کے روبرو اس کیس کی جلد سماعت کے لئے دائر درخواست ایڈوکیٹ محمد اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت اس امر کا نوٹس لے کہ وزارت مذہبی امور ہرعازم حج سے 28 ہزار روپے کس مد میں وصول کررہی ہے عدالت ان اخراجات کی تفصیلات طلب کرے اور حکم دے کہ حج پالیسی کو غیر جانبدار اور شفاف بنایا جائے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مذہبی رسومات کی ادائیگی سستی ہونی چاہئے تاکہ یہ ہر شخص کی پہنچ میں ہو۔

مزید خبریں :