پاکستان
19 مارچ ، 2012

نیٹو سپلائی بحال ہونے پر سخت رد عمل سامنے آئے گا، مولانا سمیع الحق

نیٹو سپلائی بحال ہونے پر سخت رد عمل سامنے آئے گا، مولانا سمیع الحق

پشاور… دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی آڑ میں اسلحہ افغانستان میں جمع کیا جارہا ہے، یہی اسلحہ بلوچستان میں ہمارے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پشاور میں دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے اب ساری قوم کی نگاہیں اراکین قومی اسمبلی پرلگی ہوئی ہیں مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ قرآن کی بے حرمتی اور نہتے افغانوں کے امریکی کے ہاتھوں قتل پر وہاں کی عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نیٹو سپلائی بحا ل کرنے کی صورت میں عوام کا سخت ردعمل سامنے آئے گا۔

مزید خبریں :