پاکستان
19 مارچ ، 2012

فاٹا کی حقیقی تصویر پیش کرنے کی ضرورت ہے،بیرسٹر مسعود کوثر

پشاور… گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ قبائلی علاقے معاشی ، تعلیمی اور تعمیر و ترقی کے لحاظ سے پہلے ہی پسماندہ تھے،عسکریت پسندی نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی۔پشاور میں پریس کلب اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے وفد سے گفت گو میں بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی جو تصویر بین الاقوامی میڈیا میں پیش کی جاتی ہے وہ تصویر کا اصل رخ نہیں، فاٹا کی حقیقی تصویر مناسب طریقے سے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقے ترقی کے لحاظ سے پہلیہی بہت کمزور تھے عسکریت پسندی نیان علاقوں کو مزید پیچھے دھکیل دیا ہے۔ گورنر نے فاٹا کی ترقی کے لیے بین الاقوامی برادری سے زیادہ سے زیادہ امداد دینے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :