پاکستان
19 مارچ ، 2012

بجلی کا بحران شدید ہوگیا، 19گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

بجلی کا بحران شدید ہوگیا، 19گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

لاہور… لاہور میں بجلی کے شارٹ فال کے باعث پیپکو کو ہنگامی حالت کا سامنا ہے اور سسٹم کے ٹرپ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ تمام گرڈ اسٹشنز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی وقت غیر معینہ مدت کے لئے گرڈ بند رکھے جا سکتے ہیں۔ بجلی کی کمی کی وجہ سے لاہور جیسے شہر میں13گھنٹے اور دیہات میں 19گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ پیپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی کمی 5ہزار800 میگاواٹ ہو گئی، بجلی کی پیداوار کم ہو کر7ہزار500میگاواٹ جبکہ طلب 13 ہزار 300 میگاواٹ ہے۔

مزید خبریں :