19 مارچ ، 2012
اسلام آباد… اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاک پی ڈبلیوڈی کے ملازمین کو عدالتی حکم کے باوجود ملازمت پر بحال نہ کرنے پر وفاقی وزیر ہاوسنگ فیصل صالح حیات کو توہین عدالت کی درخواست پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔ عدالت نے دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سیکرٹری ہاوسنگ کامران لاشاری اور ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کو بھی توہین عدالت کی درخواست پر شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں۔