پاکستان
19 مارچ ، 2012

کراچی :سیفی کالج میں تصادم و فائرنگ، ایک طالبعلم جاں بحق ، ایک زخمی

کراچی :سیفی کالج میں تصادم و فائرنگ، ایک طالبعلم جاں بحق ، ایک زخمی

کراچی … کراچی کے سیفی ٹیکنیکل کالج میں 2 طلبہ تنظیموں میں جھگڑے اور فائرنگ سے ایک طالبعلم جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔ کالج انتظامیہ نے 3 روز تک تدریسی عمل معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 2 طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑے کا آغاز مبینہ طور پر جھنڈے لگانے پر ہوا، جس کے بعد ایک تنظیم کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور میکینکل ڈیپارٹمنٹ کاطالبعلم عارف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ شدید زخمی دوسرے طالب علم کوجناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق احتجاج کرنے والے درجن سے زائد طلبہ کو حراست میں لے لیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں۔ کالج انتظامیہ نے تین دن کے لئے تدریسی عمل مطل کرنے کااعلان کردیا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق جاں بحق اور زخمی طالبعلموں کا تعلق اسلامی جمعیت طلبہ سے ہے، جن پرپولیس کی موجودگی میں مسلح افراد نے حملہ کیا جو قابل مذمت ہے۔

مزید خبریں :