پاکستان
19 مارچ ، 2012

لاہور: گرمی کا آغاز ، بجلی بحران میں اضافہ، 19گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ

لاہور: گرمی کا آغاز ، بجلی بحران میں اضافہ، 19گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ

لاہور … گرمی کے آغاز پر ہی بجلی کا بحران انتہا پر پہنچ گیا ہے، پیداوار مزید کم ہو کر 7500 میگاواٹ رہ گئی ، شہروں اور دیہات میں 13 سے 19 گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے۔ طویل اور غیر اعلانی لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ اورکاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں۔ پیپکو کو پانی کے بعداب تیل اور گیس کی قلت کا بھی سامنا ہے، موسم گرم ہونے پر بجلی کی طلب 13 ہزار 300 میگاواٹ سے زیادہ جبکہ پیداوار صرف 7500میگاواٹ رہ گئی ہے، 5800 میگاواٹ شارٹ فال کے پیش نظر لاہور جیسے شہر میں 13 گھنٹے جبکہ دیہات میں 19 گھنٹے سے بھی زیادہ بجلی بند کی جارہی ہے۔ قصور، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، سمندری کے گردو نواح میں 20، 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرے بھی ہوئے۔ مظاہرین کا کہناتھاکہ حکومت نے 4 سال میں لوڈشیڈنگ میں کمی کی بجائے مزید اضافہ کیا ہے، اس حوالے سے پیپکو حکام خاموش ہیں ۔ انہوں نے شیڈول جاری کیا ہے نہ ردعمل دینا گوارا نہیں کرتے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت فنڈز دے گی تو صورتحال میں بہتری آئے گی ۔

مزید خبریں :