20 ستمبر ، 2013
لاہور…پنجاب یونیورسٹی کے ہوسٹل نمبر ایک کے جس کمرے سے مبینہ دہشت گرد حراست میں لیا گیا،اُس کے غیر قانونی الاٹی احمد سجاد کی تصویر جیونیوز کو مل گئی ہے۔خفیہ اداروں کا خیال ہے کہ احمد سجاد بھی مبینہ دہشت گردوں کا ساتھی ہے۔پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل نمبر ایک کے کمرہ نمبر 235 میں تین ستمبر کو خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر ایک غیر ملکی شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر پہنچا دیا۔ یونیورسٹی ریکارڈ کے مطابق یہ کمرہ احمد سجاد نامی شخص کو غیر قانونی طور پر الاٹ کیا گیا تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ تحقیق کر رہی ہے کہ یہ کمرہ احمد سجاد کو کس کے حکم پرالاٹ کیا گیا اور احمد سجاد تب سے لاپتہ کیوں ہے۔ خفیہ ادروں کا خیال ہے کہ احمد سجاد مبینہ دہشت گردوں کا ساتھی ہو سکتا ہے۔ احمد سجاد کے والد کا نام منورعلی ہے اور وہ اوکاڑہ کارہائشی ہے۔ اس کے کمرے سے جہادی لٹریچر، دستانے ،سات موبائل فون اور ان کی سمز برآمد ہوئی تھیں۔