پاکستان
20 ستمبر ، 2013

ولی بابر کے قاتلوں کی گرفتاری ایک طرف،گواہ مارے جارہے ہیں،وزیراعظم

ولی بابر کے قاتلوں کی گرفتاری ایک طرف،گواہ مارے جارہے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد…وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ولی خان بابر کے قتل کیس کا تذکرہ بھی ہوا،وزیراعظم نے کہا کہ قاتلوں کو پکڑنا تو ایک طرف گواہ ہی ختم کئے جارہے ہیں ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل کیس کا بھی تذکرہ ہوا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ قوانین کی حالت یہ ہے کہ ولی خان بابر کے قتل کے 11 گواہوں کو بھی مار دیا گیا۔قاتلوں کو پکڑنا تو ایک طرف گواہ ہی ختم کئے جارہے ہیں، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری ملی ہے،عوام کے تحفظ کے لئے سخت قوانیں بنانا ہوں گے۔

مزید خبریں :