پاکستان
20 ستمبر ، 2013

نصاب میں قابل اعتراض مواد،وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

نصاب میں قابل اعتراض مواد،وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

لاہور…وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پرائیویٹ اسکول کی جانب سے چھٹی جماعت کے نصاب میں قابل اعتراض مواد شامل کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ معاملے کی جانچ پڑتال کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ پرائیویٹ اسکول انتظامیہ کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا۔ رانا مشہود نے بتایا کہ قابل اعتراض مواد شامل کرنے اور اسلامیات کا مضمون ختم کرنے پر آئین پاکستان کے تحت کارروائی کی جائیگی۔ پرائیویٹ اسکول کی افادیت کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

مزید خبریں :