20 ستمبر ، 2013
کراچی…کراچی میں پیپلزامن کمیٹی کے رہنما ظفر بلوچ کے قتل کامقدمہ رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کیخلاف درج کرلیا گیاہے۔پولیس کے مطابق نبیل گبول کے خلاف ظفر بلوچ کے قتل کا مقدمہ ظفر بلوچ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں کہاگیاہے کہ چار موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کیا،جس کاذمے دارنبیل گبول ہے، ظفر بلوچ کے والد کا کہناہے کہ وہ سامنے آنے پر قاتلوں کو شناخت کرسکتے ہیں۔