22 ستمبر ، 2013
لوئر دیر…خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز نے 12 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ جھڑپ میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق لوئر دیر میں پاک افغان سرحد کے قریب شدت پسندوں کی نقل و حرکت کی اطلاع سکیورٹی فورسز کو ملی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے پاک افغان سرحد کی کڑی نگرانی شروع کردی۔ اس دوران پندرہ سے بیس شدت پسندوں کا فورسز سے آمنا سامنا ہوگیا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں بارہ شدت پسند ہلاک ہوگئے جب کہ دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔