22 ستمبر ، 2013
باڑہ …خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں کالعدم لشکراسلام کے مرکز میں دھماکے سے 5شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔لیویز فورس کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے نالہ کجھوری میں کالعدم لشکر اسلام کے مرکز میں بارودی مواد پھٹنے سے زورداردھماکا ہوا۔دھماکے کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے مرکزی ترجمان یونس خان عرف ابورشیدلشکری سمیت 5شدت پسند ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔۔مرنیوالوں میں کالعدم لشکر اسلام کے 3جبکہ کالعدم تحریک طالبان کے 2شدت پسند شامل ہیں۔دھماکے سے شدت پسندوں کے مرکزی دفتر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔