22 ستمبر ، 2013
اسلام آباد… گلگت بلتستان اورپنجاب کے کئی علاقوں موسم ہلکاہلکا سرد ہوچلاہے۔جبکہ سندھ اوربلوچستان میں گرمی برقرارہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کیدوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔۔گلگت بلتستان کے بلندوبالا علاقوں میں موسم سرد ہونا شروع ہوگیا ہے۔بالائی پنجاب،راولپنڈی ،اسلام آباد اورکشمیرکے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر آبر آلود ہے۔جبکہ بلوچستان اورسندھ کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر بددستور برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ میدانی علاقوں میں دن کیوقت درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت چھورا اور نوکنڈی میں 43 جبکہ دالبندین اور نواب شاہ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔