22 ستمبر ، 2013
میران شاہ…شمالی اورجنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 6افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے مکین کے ایک گھر پر جاسوس طیارے سے2میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔ حملے میں گھر مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں اب بھی جاسوس طیارے کی پرواز جاری ہے۔