22 ستمبر ، 2013
لاہور…بشپ چرچز آف پاکستان سموئیل عزرائیانے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک بھر میں3روزہ سوگ کا اعلان کیاہے اور کہاہے کہ ہر شہر میں چرچ اپنی سیکیورٹی کا خود ذمہ دار ہوگا۔لاہورسے جاری بیان میں بشپ چرچز آف پاکستان سموئیل عزرائیا نے کہاہے کہ پشاوردھماکے کے خلاف ملک بھر میں مشنری اسکولز اور چرچز 3روز کے لیے بند رہیں گے ،انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ تمام چرچز کی حفاظت کے لئے اسلحہ لائسنس جاری کرے اور کہاکہ ہر شہر میں چرچ اپنی سیکیورٹی کا خود ذمہ دار ہوگا،بعد میں بشپ دھماکے کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پشاور روانہ ہو گئے۔