پاکستان
22 ستمبر ، 2013

پشاور:چرچ خودکش دھماکوں کا مقدمہ تھانہ رازق خان شہید میں درج

پشاور:چرچ خودکش دھماکوں کا مقدمہ تھانہ رازق خان شہید میں درج

پشاور…کوہاٹی چرچ خودکش دھماکوں کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درج کرلیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق کوہاٹی کے آل سینٹ آف پاکستان چرچ میں خودکش حملوں کا مقدمہ تھانہ خان رازق شہید میں نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درج کیاگیا ہے۔ ایس ایچ او محمد نور کی مدعیت میں درج مقدمہ میں دہشت گردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پہلا خودکش حملہ آور چرچ میں داخل ہوا جس نے احاطہ میں موجود افراد میں گھس کر خود کو اڑادیا، اسی دوران دوسرا خودکش حملہ آور اندر داخل ہوا اور دوسرا دھماکہ کیا۔ سی سی ٹی وی کیمرے نہ ہونے کے باعث تحقیقات میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دھماکوں میں بارہ کلو گرام بارودی مواد استعما ل ہوا۔

مزید خبریں :