پاکستان
22 ستمبر ، 2013

فیصل آباد میں پشاور چرچ دھماکوں کیخلاف ریلی،کونسل چوک پر احتجاج

فیصل آباد میں پشاور چرچ دھماکوں کیخلاف ریلی،کونسل چوک پر احتجاج

فیصل آباد …فیصل آباد میں مسیحی برادری نے پشاور بم دھماکہ کے خلاف ریلی نکالی اور ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کرسچین ٹاون کی رہائشی مسیحی برادری کے مردو خواتین نے پشاور میں گرجا گر میں ہونے والے دھماکیا ور اس میں بڑی تعداد میں ہونے والی ہلاکتوں کے خلاف ریلی نکالی۔ شرکاء نے کچہری بازار چوک اور ضلع کونسل چوک میں ٹریفک معطل کر کے زبردست احتجاج کیا، مظاہرین نے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ملزموں کو کیفرکردار تک پہچانے کا مطالبہ کیا ، انہوں نے عبادت گاہوں کی سیکورٹی سخت بنانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی میں روکنے میں مکمل طورپر ناکام ہے، مسیحی برادری کے لوگو بھی محب وطن پاکستانی ہیں حکومت اگر عوام کا تحفظ نہیں کر سکتی تو اقتدار چھوڑ دے۔

مزید خبریں :