پاکستان
23 ستمبر ، 2013

سانحہ پشاور:ایم کیوایم آج ملک بھرمیں دعائیہ اجتماعات منعقد کریگی

سانحہ پشاور:ایم کیوایم آج ملک بھرمیں دعائیہ اجتماعات منعقد کریگی

کراچی…پشاورمیں چرچ میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں 80سے زائد معصوم وبے گناہ عیسائی خواتین ،بچوں،نوجوانوں اوربزرگوں کے جاں بحق ہونے کے سانحہ پرتین روزہ سوگ کے سلسلے میںآ ج ایم کیوایم کے زیراہتمام ملک بھرمیں دعائیہ اجتماعات منعقد کئے جائیں گے اورسانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کی جائیں گی۔ ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق مزکری تقریب عزیزآباد میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرشام 6 بجے منعقدہوگی۔ اس کے علاوہ سندھ ، پنجاب، بلوچستان ، خیبرپختونخوا،آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں ایم کیوایم کے زونل اور ضلعی دفاترپر بھی دعائیہ اجتماعات ہوں گے۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد، علماء ، سول سوسائٹی ، این جی اوز، فنکاروں،قلم کاروں اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ ان اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں اورمسیحی برادری سے اظہاریکجہتی کریں۔

مزید خبریں :