پاکستان
23 ستمبر ، 2013

مسیحی رہنماوٴں کا صبر پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے،چوہدری نثار

مسیحی رہنماوٴں کا صبر پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے،چوہدری نثار

اسلام آباد…وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ سانحہ پشاور کو کسی انسانی فعل سے تعبیر نہیں دیا جا سکتا، مسیحی رہنماوٴں کا صبر پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے،ایسے واقعات کے دوران اظہاریکجہتی کی سخت ضرورت ہے،قومی سانحات میں سیاست کودور رکھ کر ملکی مفاد کو آگے رکھتے ہیں،مقاصد کچھ اور ہیں، نشانہ معصوم افراد بن رہے ہیں۔اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔وزیرداخلہ نے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ واقعے میں 81 جاں بحق اور 137 زخمی ہوئے ، بچے خواتین، مرد اسپتال میں ناگفتہ حالت میں ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ گرجا گھر کی سیکیورٹی پر 4اہلکار مامور تھے ،2 خودکش بمبار گرجا گھر کے احاطے میں داخل ہوئے ،پہلے خود کش حملے میں ایف سی کا جوان شہید ہوا،یہ سانحہ اقلیتوں کے ساتھ نہیں پوری قوم کے ساتھ پیش آیا ،پشاور میں مسیحی برادری کے رہنماوٴں نے کمال ضبط کا مظاہرہ کیا ،مسیحی رہنماوٴں کا صبر پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے،مسیحی برادری کی سیکیورٹی کے مسائل کے حل کیلئے3 یا4 دن میں خصوصی پلا ن بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے عملے نے جانفشانی سے ذمے داریاں نبھائیں۔ اِس موقع پر قومی اسمبلی میں سانحہ پشاور پر کھڑے ہو کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ سانحے میں جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

مزید خبریں :