پاکستان
23 ستمبر ، 2013

سانحہ پشاور کیخلاف راولپنڈی اسلام آباد میں احتجاج، سڑکیں بلاک

سانحہ پشاور کیخلاف راولپنڈی اسلام آباد میں احتجاج، سڑکیں بلاک

اسلام آباد…مسیحی برادری نے پشاور دھماکوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر مظاہرے کیے، اسلام آباد ایکسپریس وے سمیت کئی شاہراہیں بلاک کردیں ۔پشاور دھماکوں کے خلاف مسیحی برادری کے افراد صبح ساڑھے سات بجے اقبال ٹاوٴن کے قریب ایکسپریس وے پر آئے، مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔مظاہرین نے جگہ جگہ ٹائرجلا کر ایکسپریس وے بلاک کردی ، گاڑیوں پر ڈنڈے برسائیاور پتھراوٴ کیا۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پشاوردھماکے میں ملوث افراد کو گرفتار کیاجائے۔مسیحی برادری نے راولپنڈی میں مری روڈ جبکہ اسلام آباد کی جناح ایونیواورنیشنل پریس کلب کے باہربھی احتجاج کیا،بعدمیں مظاہرین پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ڈی چوک میں جمع ہوگئے۔ مظاہرین کا کہناتھاکہ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں ہمارے ساتھ ایسا ظلم کیوں کیا جا رہا ہے،ہمیں چرچ کے باہر سیکورٹی فراہم کی جائے۔دوسری جانب پشاور دھماکوں کے خلاف اسلام آباد اور راولپنڈی میں مشنری اسکول بند رہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی اپیل پر مسیحی برادری سے اظہار یک جہتی کیلئے وکلاء نے بھی ہڑتال کی۔

مزید خبریں :