پاکستان
25 ستمبر ، 2013

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آواران کیلئے امداد روانہ کردی

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آواران کیلئے امداد روانہ کردی

کوئٹہ…پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کوئٹہ نے ضلع آواران کیلئے امدادی سامان کے 19ٹرک روانہ کر دیئے۔ کوئٹہ سے امدادی سامان کے 19ٹرکوں میں اشیائے خورونوش، ادویات،پینے کا پانی،کمبل،خیمے اور دیگر ضروری اشیا روانہ کی گئی ہیں۔ یہ سامان صوبائی حکومت کے ترجمان جان محمد بلیدی نے روانہ کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں امدا د ی سامان بجھوایا جارہاہے۔ متاثرہ علاقوں میں طبی ٹیمیں اور ادو یا ت پہنچ گئی ہیں، پاک آرمی اور ایف سی نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید خبریں :