25 ستمبر ، 2013
گجرات…سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ ہمارادورخوشحالی کا دورتھا لیکن اب خودکشیوں کا دورہے۔ایوانوں میں بیٹھے ذمہ دارنہ جانے کیوں اپنی ذمہ داریاں محسوس نہیں کررہے ہیں۔گجرات میں اپنے والد چوہدری ظہورالٰہی کی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ماضی میں لا اینڈ آڈر کی صورتحال ایسی نہ تھی، اب تو بھتہ مافیا، اغوا برائے تاوان کے گروپ بھی آگئے ہیں۔ جبکہ اسلام آباد میں بھی بھتہ مافیا سرگرم ہے۔ سانحہ پشاور پر اِنتہائی دُکھ اور رنج ہے،ابھی تو لوگ بجلی کو رو رہے ہیں، اگلے تین ماہ بعد عوام کو مہنگائی پر رونا ہے۔