25 ستمبر ، 2013
پشاور…خیبر پختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کوہاٹی چرچ سانحہ کے حوالے سے خیبر پختونخوا کی حکومت پر تنقید کا کوئی جواز نہیں۔پشاور میں حمزہ فاوٴنڈیشن کے دورے کے موقع پہ سینئر صوبائی وزیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ سانحہ کوہاٹی چرچ پرپوری قوم رنجیدہ ہے۔مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں خیبر پختونخوا حکومت نے اس موقع پر مسیحی برادریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ بلاجواز ہے۔آج قوم کو منتشر نہیں بلکہ متحد کرنے کا وقت ہے۔