25 ستمبر ، 2013
پشاور…وزیراعلیٰ خیبر پختوانخوا پرویز خٹک نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، عمران خان نے جہانگیر ترین کو پارٹی کا سیکریٹری جنرل نامزد کردیا ۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختوانخواپرویز خٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل تھے اور انہوں نے سرکاری مصروفیات کی وجہ سے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جہانگیر ترین کو پارٹی کا سیکریٹری جنرل نامزد کردیا ہے۔