25 ستمبر ، 2013
کراچی…سندھ پولیس میں کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جا ری ہے، آج مزید 37 افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا گیا،رشوت اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے کے الزام میں آج مزید کئی پولیس افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ ایسٹ ڈسٹرکٹ میں 37 افسران اور اہل کار وں کومعطل کیا گیا ۔ 9پرائیویٹ بیٹر زکے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔ ادھربلدیہ ٹاوٴن میں تعینات 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے،ایس پی بلدیہ شاہ جہاں خان کا کہنا ہے کہ اہل کاروں کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ منگل سے اب تک 129 افسران اور اہل کاروں کو معطل کیاگیا ہے۔