25 ستمبر ، 2013
اسلام آباد…قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو طالبان سے مذاکرات کا مکمل مینڈیٹ دیا ہے، تاخیرکی گئی تو نیا لائحہ عمل بنائیں گے۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ق ، اے این پی اور ایم کیو ایم کا مشترکا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کی 100دن کی کارکردگی دیکھ کر لوگ کہنے لگے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بہتر تھی، پارلیمنٹ میں حکومتی رویہ غیر سنجیدہ ہے، بلوچستان میں زلزلے پر پارلیمنٹ کو بریفنگ دی جانا چاہیے تھی، حکومتی قرضوں کے حوالے سے اسمبلی میں جوابات نہیں مل رہے، تحریک التواء پیش کریں گے۔شازیہ مری نے کہا کہ جس تیزی سے روپے کی قدر گر رہی ہے، ڈالر جلد ہی 130 روپے کا ہو جائے گا۔