25 ستمبر ، 2013
نیویارک…وزیراعظم نوازشریف بھارتی ہم منصب سے مثبت ملاقات کیلئے پراُمید ہیں،اُن کاکہنا ہے کہ بھارتی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کرکے خوشی ہوگی۔یہ بات انہوں نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی،اُن کا کہناتھاکہ تعلق وہیں سے جڑے گاجہاں 19سو99 میں چھوٹاتھا۔ اس سے پہلے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے نیویارک میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔بھا رتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک روانگی سے قبل کہا کہ وہ نیویارک میں پاکستانی ہم منصب محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی کشیدہ صورتحال پر بات ہوگی۔