26 ستمبر ، 2013
لاہور…لاہور میں کمسن بچی زیادتی کیس میں جیو نیوز نے سر گنگا رام اسپتال کی مزید سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کر لی ہے۔یہ مناظر ہیں لاہور کے سر گنگا رام اسپتال کے۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں اسپتال کے گارڈ نے بچی کو اٹھا رکھا ہے۔ گارڈ اسپتال کے مختلف وارڈز کا چکر لگاتا رہا۔وہ کچھ لمحے کے لئے ریسیپشن پر رکا اور پھر چل دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس وقت بچی نڈھال ہے۔بچی کو اٹھائے گارڈ کی بہت سی سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں، جن میں وہ اسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہوتا بھی نظر آیا اور اس تازہ ویڈیو میں وہ مختلف وارڈز میں بچی کو اٹھائے چکر لگاتا رہا۔