پاکستان
26 ستمبر ، 2013

کراچی سینٹرل جیل سے ملحق غوثیہ کالونی میں آپریشن

کراچی سینٹرل جیل سے ملحق غوثیہ کالونی میں آپریشن

کراچی…کراچی سینٹرل جیل سے ملحقہ غوشیہ کالونی میں پولیس اور رپیڈ ریسپورنس فورس کی جانب سے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا،کارروائی میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق سینٹرل جیل سے ملحقہ غوشیہ کالونی میں پولیس اور رپیڈ ریسپورنس فورس کی جانب سے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی ،کارروائی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا،جبکہ گزشتہ روز بھی سینٹرل جیل سے ملحقہ غوشیہ کالونی میں واقع ایک کباڑی کے گھر سے اسموک گرنیڈ جیل کے اندر پھینکا گیا۔ واقعے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کی سوئپنگ کی جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے اہلکاروں نے غوثیہ کالونی میں سرچ آپریشن بھی کیا۔

مزید خبریں :