پاکستان
26 ستمبر ، 2013

لاہور: مبینہ ڈاکووٴں کی فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 3پولیس اہلکار زخمی

لاہور: مبینہ ڈاکووٴں کی فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 3پولیس اہلکار زخمی

لاہور…لاہور کے علاقے شفیق آباد بند روڈ پر مبینہ ڈاکووٴں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بند روڈ پر تاج کمپنی کے سامنے دو ڈاکو ایک شہری کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس موبائل کو دیکھتے ہی انھوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او شفیق آباد رفیع اللہ اور کانسٹیبل گلفام اور محسن زخمی ہو گئے۔تینوں اہلکاروں کو بازو اور ٹانگوں پر گولیاں لگیں تاہم تینوں کی حلات خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ایس پی سٹی مفکر عدیل کا کہنا تھا کہ اس واردات سے پہلے اسی علاقے سے دو ڈاکو گرفتار بھی کیے گئے تھے۔شبہ ہے کہ فائرنگ کرنے والے انھی کے ساتھی ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید خبریں :