پاکستان
27 ستمبر ، 2013

لاہور:پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے راہ گیر بچے سمیت 3 افراد زخمی

لاہور:پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے راہ گیر بچے سمیت 3 افراد زخمی

لاہور…لاہورکے علاقے کوٹ لکھپت میں پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے راہ گیر بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، اہل علاقہ پیکو روڈ پر سراپا احتجاج بن گئے اورکانسٹیبل کو پیٹ ڈالا۔ یہ مناظر ہیں لاہورکے علاقے کوٹ لکھپت میں پیکوروڈ پرمظاہرین کے ہاتھوں پولیس اہلکار کی پٹائی کے۔ اس کانسٹیل کی فائرنگ سے ایک راہ گیر بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ اہل علاقہ اس واقعے پر مشتعل ہوگئے اور دو گھنٹے تک پیکو روڈ پر ہنگامہ آرائی ہوتی رہی۔ مظاہرین نے پولیس وین کو گھیر ے میں لے لیا ا ور کانسٹیبل کو حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے رہے۔ اپنے پیٹی بھائیوں کو مظاہرین سے بچانے کیلئے پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور کانسٹیبل کو چھڑا کر لے گئے۔ اس دوران زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس افسران نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ فائرنگ کرنے والے کانسٹیبل کے خلاف کارروائی ہوگی، اس یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔

مزید خبریں :