پاکستان
27 ستمبر ، 2013

کراچی: ناردرن بائی پاس سے گینگ وارکے2مطلوب ملزموں کی لاشیں برآمد

کراچی: ناردرن بائی پاس سے گینگ وارکے2مطلوب ملزموں کی لاشیں برآمد

کراچی… کراچی میں ناردرن بائی پاس سے گینگ وارکے2مطلوب ملزموں کی لاشیں برآمدہوئی ہیں جبکہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ پر حساس اداروں نے کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے دو ملزم امین اور اویس ٹیپو گرفتارکرلیے ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے لاہور ائر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم امین اور اویس ٹیپو کو گرفتار کرلیا جو چند روز قبل گرفتار ہونے والے شیراز کامریڈ کے ساتھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان بیرون ملک فرار ہونے کے لئے لاہور ائر پورٹ پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق شیراز کامریڈ ہی کی نشاندہی پر چند روز قبل کینٹ کے علاقے سے زاہد مغیری نامی شخص کو حراست میں لیا گیا تھا۔

مزید خبریں :